نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ نے العزیز ریفرنس تین ہفتے میں مکمل کرنیکا حکم دیدیا

نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ نے العزیز ریفرنس تین ہفتے میں مکمل کرنیکا حکم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس سپریم کورٹ نے تین ہفتے میں مکمل کرنے کا احتساب عدالت کو حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی مدت 17 نومبر کو ختم ہوچکی ہے جس کی مدت میں توسیع کے لیے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 16 نومبر کو سپریم کورٹ کو خط تحریر کیا تھا جس میں ٹرائل کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی درخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں نوازشریف کی طرف سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت نہیں ملے گی۔


خیال رہے کہ سپریم کورٹ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں ٹرائل کی مدت میں 6 مرتبہ پہلے ہی توسیع کرچکی ہے اور اس میں آخری توسیع 12 اکتوبر کو کی گئی جس میں عدالتِ عظمیٰ نے احتساب عدالت کو 17 نومبر تک کی مہلت دی تھی۔