نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی
کیپشن: فوٹو فائل

ابو ظہبی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 رنز سے  شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے 153 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے ۔ جبکہ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 176رنز کا ہدف دیا مگر شاہینوں نے آسان ہدف کے سامنے بھی ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم 171رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے سب سے زیادہ 65رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے اعجاز پٹیل نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔