پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے شاندار پیغام جاری کر دیا

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے شاندار پیغام جاری کر دیا
کیپشن: فوٹو شاہد آفریدی ٹوئٹر

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان کی شکست پر پیغام جاری کرتے ہوئے نیوز ی لینڈ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اظہر علی کے 65 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہیں آ سکے ۔ میچ کے فیصلے کے بعد شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرکٹ کا شاندار کھیل ، ٹیسٹ میچ سب سے زبردست فارمیٹ ہے ، نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان نے بھی بہترین کوشش کی ۔ ان کا کہناتھا کہ انشااللہ پاکستانی ٹیم دوبارہ واپس آ ئے گی ۔ شاہد آفریدی نے حسن علی اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار گیند بازی کی ۔

3dd7cb797c27cbf028f6136439865edd

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔