سعودی عرب پاکستان کو امدادی پیکج کی پہلی قسط آج جاری کرے گا

سعودی عرب پاکستان کو امدادی پیکج کی پہلی قسط آج جاری کرے گا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ امدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی ، حجم ایک ارب ڈالر ہوگا ، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امدادی پیکج کی ایک ، ایک ارب ڈالر کی اقساط آئندہ 2 ماہ تک مل جائیں گی ، مؤخر ادائیگیوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی دسمبر سے شروع ہوگی ، 3 ارب ڈالر کے پیکج اور 3 ارب ڈالر کے تیل کے معاہدے پرعمل شروع ہوچکا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ سعودی ہم منصب نے سعودی رقم کی منتقلی کی یقین دہانی کرائی ہے، رقم ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام متوقع ہے۔

خیال رہے پاکستان کو گزشتہ حکومت کی خراب معاشی پالیسوں کے باعث مالی بحران کا سامنا ہے  جس کے لئے موجودہ حکومت دوست ممالک سمیت عالمی مالیاتی ادارے سے بھی رابطے میں ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔