پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مشکل ترین شرائط کا سامنا

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مشکل ترین شرائط کا سامنا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے بجلی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھانے سمیت مطالبات کی لمبی فہرست پیش کر دی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لئے مذاکرات، پاکستان کو تاریخ کی مشکل ترین شرائط کا سامنا، عالمی مالیاتی ادارے کا بجلی مہنگی کرنے، جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور روپے کی قدر میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 فی صد تک بڑھائیں، ڈالر 145 روپے کا کریں اور بجلی کی سبسڈی مرحلہ وار ختم کر دیں، شرح سود میں مزید ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا جائے۔

آئی ایم ایف ٹیکس چوروں کے خلاف مزید کارروائی، بجلی کے ترسیلی نقصانات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر رہا ہے، عالمی ادارہ سٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کو خود مختار دیکھنا چاہتا ہے۔