کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کے لیے روڈ شو کرائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غیرملکی کمپنیوں کو زراعت اور فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری پر راغب کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ دو بڑی کمپنیوں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے ، صوبے میں زراعت کے شعبے میں موثر سٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ پندرہ برس سے کچھ نہیں آیا ہے ، اگر اس سلسلے میں وفاق ہماری مدد کرے گا تو مزید بہتری آئے گی۔جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔
اس موقع پر مشیر صنعت و تجارت نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔