بہادر کشمیریوں نے اپنے صبر سے بھارتی فوج کے ظلم کو شکست دیدی: فواد چودھری

بہادر کشمیریوں نے اپنے صبر سے بھارتی فوج کے ظلم کو شکست دیدی: فواد چودھری
image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بہادر کشمیریوں نے اپنے صبر سے بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کو شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ کے صحافی وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے ۔انھوں نے کہا کہ بہادر کشمیریوں نے اپنے صبر سے بھارتی فوج کے ہر ظلم اور بربریت کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ہے ۔


صحافیوں کے مسائل کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرامز میں اضافہ کے لیے کوششیں تیز کریں گے ، حکومت صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔