متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے بھائی انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے بھائی انتقال کر گئے
کیپشن: تین روزہ سوگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے بھائی اور سابق نائب وزیراعظم شیخ سلطان بن زاید انتقال کر گئے۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نیوز کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ کے بھائی کے انتقال پر عرب امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تین روزہ سوگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ راشد المکتوم نے شیخ سلطان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے النہیان خاندان سے تعزیت کی ہے۔