معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم
کیپشن: معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کومبارکباد پیش کرتا ہوں  اور معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا۔

bb4af38c73e76e2bfc5e9a112c8cae79

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پہلے چارماہ میں مالی خسارہ 73.5 فیصد کم ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ چار سال کی نسبت بہتری کی جانب گامزن ہے جب کہ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہے۔