'وزیراعظم نے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی'

'وزیراعظم نے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی'
کیپشن: دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے، فردوس عاشق اعوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد: وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی، وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں، دعا گوہیں کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آ کرقانون کا سامنا کر سکیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے اور معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف مافیا ہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں اور عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں اور آئندہ بھی ہاریں گے۔