ائیر ایمبولینس پر کتنا خرچ آتا ہے ؟

 ائیر ایمبولینس پر کتنا خرچ آتا ہے ؟

سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ نواز شریف کی ائیر ایمبولینس پر روانگی کے بعد سے ہی یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ آخر ایک ائیر ایمبولینس پر کتنا خرچ آتا ہے۔ ائیر ایمبولینس پر آنے والے خرچ کے تین سے چار عناصر ہوتے ہیں جن کو مد نظر رکھ کر ائیرایمبولینس کے اخراجات کو کیلکولیٹ کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے ائیر ایمبولینس میں موجود میڈیکل کریو کی فیس ہوتی ہے جس میں فلائٹ سرجنز ، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایک فلائٹ سرجن کا یومیہ خرچ سات سو پاونڈز کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فیس بھی ایک ہزار پاو¿نڈز کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

اسی طرح نرسز اور پیرامیڈیکس کو بھی ساڑھے تین سو سے چار سو پاؤنڈز فی یوم دئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے۔ قطر سے آنے والی ائیر ایمبولینس بھی ائیر پورٹ پہنچ چکی تھی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کی جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جانا تھا۔
صزرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی گئی۔ ایئرایمبولینس میں دو ڈاکٹرز، دوپیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی امداد کی سہولیات موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے ہمراہ پانچ لوگ ائیر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔