بی جے پی نے ’آگرہ‘ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کر لی

بی جے پی نے ’آگرہ‘ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کر لی
کیپشن: وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اس سلسلے میں تاریخ دانوں کو سفارشات مرتب کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اتر پردیش: بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت کے مشہور و معروف شہر آگرہ کے نام کو تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

 اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ آگرہ  کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ آگرہ کا نام تبدیل کر کے ’اگروان‘ رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں انہوں نے امبیڈکر یونیورسٹی کے تاریخ دانوں کو بھی اس سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے بھارت کے مشہور تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کر کے ’پریاگراج‘ رکھا اور ساتھ ہی انہوں نے تاریخی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے ’دین دیال اپادھے‘ ریلوے اسٹیشن رکھ دیا تھا۔