ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی کرنسی سے منسلک ''قراقرم بانڈ'' جاری کردیا

Asian Development Bank issue of local currency karakoram bonds
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی کرنسی سے منسلک ''قراقرم بانڈ'' کا اجرا کر دیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی جانب سے اس اقدام کو انتہائی احسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی معیشت کی اقتصادی معاونت ہوگی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی کرنسی سے منسلک بانڈ کے اجرا سے ہماری معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بانڈ کے اجرا سے شرح سود اور پاکستانی کرنسی سے منسلک مقاصد کا حصول جبکہ نجی شعبہ کو فروغ حاصل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق قراقرم نامی اس بانڈ کے اجرا سے پاکستان میں آئندہ جو بھی منصوبے شروع ہونگے، اسے امریکی کرنسی ڈالر کے متبادل کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔