ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ڈانس ویڈیو نے دھوم مچادی

tik tok star Janat Mirza's dance video caused a stir
کیپشن: تصویر بشکریہ جنت مرزا انسٹاگرام آفیشل اکائونٹ

اسلام آباد:پاکستان میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک فالورز حاصل کرنے والی جنت مرزی کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھو م مچادی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالورز کے ساتھ دھوم مچانے والی جنت مرزا کا ایک اور روپ سامنے آگیا ہے جس کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے کافی سراہا بھی جارہا ہے۔

e70dc1695e4fe5e74e442843250fd1d4


جنت مرزا کی ویڈیو ان کی کزن کی شادی میں بنائی گئی ہے جس میں وہ ایک لڑکے کے ساتھ ڈا نس کرتے دکھائی دیتی ہیں ۔ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی جنت مرزا سید نور کی فلم " باجرے دی راکھی" سے اداکاری کے شعبے میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

0bdd8210ced15d9315233fbaf9720951


یاد رہے کہ پاکستانیوں کی سوچ سے تنگ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔جنت مرزا کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا کوئی ٹک ٹاک سٹار کے اس فیصلے کی تعریف کررہا تھا تو کوئی ملک کے نام پر انہیں ٹرول کرنے کی کوشش بھی کر رہا تھا۔


جنت مرزا کے کہیں اور جانے کے فیصلے نے ان کے مداحوں میں حیرانی پیدا کردی تھی اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ جنت مرزا کے جاپان جانے کا مقصد پاکستان میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر اچانک پابندی سے ہے۔

a4d75188a3846617254a06a3de035f02


واضح رہے کہ جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ جنت اس لئے پاکستان چھوڑنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں یہاں کے لوگوں کی سوچ اچھی نہیں لگتی۔ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک سٹار کے طور پر کافی مشہور ہیں۔

0bef841cb9448f6bc00a8ca698b075ad

ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی ان کی اچھی خاصی فین فالوئنگ ہے۔جہاں 22 سالہ جنت کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہیں تو وہیں انسٹاگرام پر ان کے 1 ملین فالوور ہیں۔


جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ہٹنے کے بعد اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جاپان رہنے کا ارادہ نہیں رکھتی جس کے بعد وہ پاکستان لوٹ آئیں جہاں ٹک ٹک سٹار نے آتے ہی ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔