ہمارا بیانیہ عدالتوں سے نہیں دب سکے گا:شاہد خاقان عباسی

Our statement will not be suppressed by the courts: Shahid Khaqan Abbasi
کیپشن: فائل فوٹو:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم اپنے بیاینے پر قائم ،حق پر اور عدالتوں سے نہیں گھبراتے ۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کےک سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ درخواست دائر کی تھی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے،ملک میں کرپشن اس وقت عروج پر ہے جبکہ ہمارا بیانیہ عدالتوں سے نہیں دب سکے گا۔


سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 26 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دی گئی، 26 نکات ہیں، ریفرنس میں 10 اور 9 صفحات ہیں ، چارج شیٹ 26صفحات کی ہے جبکہ سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کیلئے الزامات کی فہرست لگائی جارہی ہے۔


قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر تعمیر کا الزام ہے لیکن جنہوں نے اسے برباد کیا اس کا کون حساب دے گا۔ دنیا اس بات پر ہنسے گی کہ نوجوانوں کیلئے بنائے گرائونڈ پر کیس بنایا گیا۔


عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے بالاخر ڈھائی سال بعد میرے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ میرے اوپر کوئی کرپشن کا الزام نہیں، تاہم اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔ مجھ پر آج تک ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔


احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا جدید سپورٹس کا پراجیکٹ لگایا گیا۔ ہم پر الزام ہے تعمیر کا لیکن جنہوں نے اسے برباد کیا اس کا کون حساب دے گا؟ اس موقع انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کورونا کیس سامنے آئے ہیں، رجسٹرار احتساب عدالت نے ڈی سی کو خط بھی لکھا لیکن خط کے باوجود کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔