سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرلی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

Sara Khan joins Tik Tok, criticized by social media users
کیپشن: تصویر بشکریہ سارہ خان انسٹاگرام آفیشل

اسلام آباد:اداکارہ سارہ خان کو ٹک ٹاک جوائن کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ میک اپ کروا رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر اپنے چاہنے والوں کی دی۔

a9429e0ddb47a3aa9a3c626ed7581183


اداکارہ کی جانب سے ٹک ٹاک کی آئی ڈی شیئر کرنے کے بعد تنقید کرنے والوں نے بھی آستینیں چڑھا لیں اور سارہ خان کو نشانے پر رکھ لیا۔


نومی خان نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ کیسے ہو گیا آپ تو ٹک ٹاک سے بہت نفرت کرتی تھیں، جس پر سارہ خان نے کہا کہ انہیں اچانک ٹک ٹاک سے پیار ہو گیا ہے۔


زینب بٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ اس چیز کی امید نہ تھی آپ سے۔‘


ایک اور خاتون نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی کمی رہ گئی تھی بس۔‘


ایک اور انسٹاگرا ہینڈل کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ ایک وقت تھا جب تم نے بولا تھا کہ مجھے ٹک ٹاک پسند نہیں ہے‘۔


جہاں تنقید کرنے والوں نے سارہ خان پر کمنٹس کی بوچھاڑ کی وہیں اداکارہ کو پسند کرنے والوں کی بھی کوئی کمی نہ تھی جنہوں نے ان کے اس فیصلے کو خوب سراہا۔


یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان نے گلوکارہ فلک شبیر سے سادگی سے شادی کرلی تھی ،انسٹاگرام پر سارہ خان کے فالوورز کی تعداد 57 لاکھ کے قریب ہے جبکہ ان کی تصاویر اور ویڈیو کو مداحوں کو جانب سے کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔

cf28b4653165d53852cf08e44faf6c5b


اداکارہ سارہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ڈراموںمیں جگہ حاصل کی جبکہ وہ اس سے قبل ٹک ٹاک کیلئے نا پسندیدگی کا اظہار بھی کرچکی ہیں ،لیکن اب انہوں نے اپنے ہی بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے ٹک ٹاک کو جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔