تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو وہ فیصلہ بھی کریں گے ، وزیرتعلیم پنجاب

He will also decide if educational institutions have to be closed, Punjab Education Minister
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور : صوبائی وزیرتعلیم  پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صونے ، ضلع  اور ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے ۔ اس صورتحال میں اگر تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو فیصلہ کریں گے ۔

تفیصلات کے مطابق  مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت حرج ہوا اور بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا ہے ، این سی او سی  میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز بھی دی ہیں اور کل پنجاب کے تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے کیوں کہ صوبہ پنجاب میں کورونا سےہر ضلع متاثر ہورہاہے ۔ صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ اس صورتحال میں اگر تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو وہ فیصلہ بھی کریں گے ۔ 

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مراسلہ تیار کرلیا ہے ، صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں ، پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے چوبیس نومبر سے اکتیس دسمبر تک بند رکھے جائیں ،دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو اگر 24 نومبر سے بند نہیں کیا جارہاہے تو پرائمری سکولوں کو 24 نومبر سے بند کردیاجائے .

جبکہ دو  دسمبر سے مڈل سکولوں کو بند کردیا جائے ۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیم اداروں کے اساتذہ کو آن لائن کی تربیت دی جائے اور ڈسٹنس لرننگ پر عمل کروایا جائے ۔اس سلسلے میں اساتذہ کو بلا کر ٹریننگ دینے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔جبکہ تعلیمی سیشن کو اکتیس مئی تک ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات جون 2021 میں لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے ، صوبوں کے وزرا کی  میٹنگ 23 تاریخ کو شیڈول ہے ۔