شریف خاندان اور ان کے حواریوں نے عوام کی زمینوں پر قبضے کئے، شہباز گل

Pakistan,Shahbaz Gill,PMLN,PTI,Imran khan
کیپشن: فائل فوٹو

گوجرانوالا: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا مافیا کا گلی محلوں میں نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے اور شریف خاندان اور ان کے حواریوں نے عوام کی زمینوں پر قبضے کئے ہیں جبکہ مافیا کی بی کیٹیگری میں رانا مشہود جیسے لوگ ہوتے ہیں اور سی کیٹگری میں پومی بٹ جیسے لوگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے خرم دستگیر کو گوجرانوالہ کا بادشاہ بنا رکھا تھا اور مسلم لیگ ن کے رینما خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں دستگیر پٹرولیم کا آج تک جواب نہیں دیا۔ سرکاری زمین پر بنائے گئے خان پلازہ کی رپورٹ فرانزک کے لیے بھیج دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مافیا نے مختلف لوگوں کی کیٹگریز بنا رکھی تھیں اور مافیا وہ ہوتا ہے جس کے اوپر ایک خاندان ہوتا ہے۔ ان لوگوں نے رنجیت سنگھ کی حویلی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔ عوام اور سرکار کی زمینوں پر قبضے کے لیے یہ لوگ سیاست میں آتے ہیں۔ چاہے کوئی بھی ہوعمران خان کسی صورت کرپشن کو برداشت نہیں کرے گا۔ مریم نواز کو ریلیف دینا ہے تو دیگر مجرم خواتین کو بھی دیں کیونکہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیئے۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا مسلم لیگ ن کے صحافی ونگ نے عدالت میں پٹیشن دائر کی۔ 99 فیصد صحافی ایماندار ہیں جبکہ ایک دو فیصد جو کسی اور کے تنخواہ دار ہیں تاہم جج صاحب کو سلام ہے کہ انہوں نے کہا نواز شریف مفرور ہیں آپ کس طرح کی صحافت کر رہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا میں ان صحافیوں سے کہتا ہوں کہ وہ سیاسی جماعتیں جوائن نہ کریں۔