میں نے معاف نہیں کیا، جام عبدالکریم نے افضل سے دھمکاکر بیان دلوایا: اہلیہ ناظم جوکھیو

میں نے معاف نہیں کیا، جام عبدالکریم نے افضل سے دھمکاکر بیان دلوایا: اہلیہ ناظم جوکھیو
سورس: file

کراچی: پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ہاتھوں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم نے افضل جوکھیو کو ڈرا دھمکا کر بیان دلوایا۔ 

نیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے جام عبدالکریم کو معاف نہیں کیا ۔عبدالکریم نے دباؤ ڈالا ،افضل کو ڈرایا دھمکایا گیا میں یہ بیان دینا چاہتی ہوں ۔یہاں افضل آیا خود ناظم کو لینے ۔ جام عبدالکریم کے آدمی باہر کھڑے تھے ۔

مقتول ناظم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جام عبدالکریم نے اپنے ہاتھوں سے اسے مروایا ہے ۔ جام عبدالکریم نے افضل کو کمرے میں بند کرکے بیان دلوایا ہے ۔ مجھے لکھ کر دو کہ میں قتل میں ملوث نہیں ہوں ۔ 

افضل  نے سب مجھ سے باتیں کیں ۔ میں خود گواہ ہوں ۔ چاہے جام عبدالکریم مجھے مار دے ۔ میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گی ۔ پاکستانی عوام اور میڈیا ساتھ ہے ۔ ہرحال میں عدلیہ اور حکومت سے انصاف چاہیے۔ 

واضح رہے کہ ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ایم پی اے جام اویس سمیت 6ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروادیا جس میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی تھی ۔

ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزموں کوریمانڈمکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،کیس کا تفتیشی افسر ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا ۔ نئے تفتیشی افسر سراج لاشاری  بھی عدالت میں پیش  ہوئے، عدالت نے جام اویس سمیت 6ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزموں کو 2دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملیر کورٹ نے مقدمے کا چالان پیش  کرنے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم  دیا کہا چالان کے بعد فیصلہ کیا جائے گہ کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنی ہیں یا نہیں،مدعی مقدمہ نے کیس میں انسداد دہشتگردی دفعات لگانے کی استدعا کی تھی ۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروادیا ۔ مجسٹریٹ کو دیئے گئے بیان کے مطابق مقتول کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی۔

 افضل جوکھیو نے اپنے 164 کے بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا گیا،یاد  کچھ روز قبل بلوچستان ہائی کورٹ سے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نےکیس میں نام آنے کے بعد حفاظتی ضمانت کرالی تھی۔