پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج ہوگا

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے ۔ 

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے ،کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے ۔ 

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ایک بجے شروع ہوگا