پچھلے دوسال میں پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں 13 فی صد اضافہ

پچھلے دوسال میں پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں 13 فی صد اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں پچھلے دوسال میں ادویات کی قیمتوں میں 13 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔   

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایوان بالا میں پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تفصیلات جمع کرادی ہیں ۔ 

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ دو سال میں پاکستان میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا ہے، 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے  311.61 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سینیٹ میں پاکستان کی طرف سے دوسرے ممالک سے خریدی گئی ادویات اور کورونا ویکسئن کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں ۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ  15 نومبر تک کل 177.04 ملین ویکسینز میں سے 44.48 ملین بطور عطیہ حاصل ہوئیں، جس میں کویکس کی طرف سے عطیہ کردہ 36.68 ملین خوراکیں شامل ہیں، اور چین کی طرف سے عطیہ کردہ 7.7 ملین خوراکیں بھی اس میں شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 15 نومبر تک حکومت نے 132.56ملین خوراک خریدیں، 15 نومبر 2021 تک ویکسین کی خریداری کے کل اخراجات 181.4 ارب روپے ہیں ۔