پی ٹی آئی لانگ مارچ اسلام آباد کی سرحد پر پہنچ گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ اسلام آباد کی سرحد پر پہنچ گیا
سورس: File

اسلام آباد:حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کے دہانے پرپہنچ گیا،قافلے روات میں پڑاؤڈالیں گے ، شاہ محمود قریشی اوراسد عمر قیادت کررہے ،اسلام آباد میں جلسہ یا دھرنا ، مستقل کے رخ کا تعین ، کپتان کا اہم اعلان بھی آج ہوگا۔

 نیو نیوز کے مطابق  شاہ محمود قریشی اوراسد عمرکی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ  کا قافلے آج روات پہنچ رہے ہیں جہاں سےکچھ ہی کلومیٹر دور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی حدود کا آغازہوتا ہے۔ شام ساڑھے چار بجے چیئرمین پی ٹی آئی شرکاء سےویڈیو لنک پر خطاب کرینگے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ وپنجاب مسرت جمشید چیمہ خطاب کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ آج کا  خطاب پاکستانی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

مصنف کے بارے میں