آرمی چیف کی تعیناتی سب پر بھاری ہے، غلط فیصلے سے انتشار ہوگا: شیخ رشید 

آرمی چیف کی تعیناتی سب پر بھاری ہے، غلط فیصلے سے انتشار ہوگا: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سب پر بھاری ہے۔ غلط فیصلے سے انتشار ہوسکتا ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے ۔ حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کرواۓ ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے ۔مہنگائی30 فیصد بڑھ گئی ہے،لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے،خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی۔ 7 ماہ کی77 وزراءکی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔ 3بجے روات جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے۔ صحیح فیصلہ صحیح سمت لےجائےگا ۔ غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتاہے ۔ تباہ حال معشیت مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ ہرحکومت شوگر مل مالکان اور مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے۔ زیاده شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزاعوام اورکسان بھگتےہیں۔

مصنف کے بارے میں