لونگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے: سعد رفیق

لونگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے: سعد رفیق
سورس: File

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لونگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔ عمران خان نے کئی تحائف بغیر اندراج کے غائب کیے۔ 

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ توشہ خانہ کے نہایت قیمتی تحائف کی لوُٹ مارچھُپانے کیلئےعمران خان اوران کے ساتھی جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں مگربات نہیں بن رہی۔

سعد رفیق نے کہا کہ کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے ۔ متعددتحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے۔ لونگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چُکا۔ 

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو لونگ مارچ ،گالی گلوچ ،انا پرستی ،نفرت انگیزی اور قبل ازوقت الیکشن کا راگ الاپنے کی بجاۓ سکون اورغوروفکر کی زیادہ ضرورت ھے ۔

انہوں نے کہا کہ زبان عمل اور نیت کے شر سےخود بھی بچیں ، قوم کوبھی بچائیں ۔ یہاں کوئی برھمن ہے  اور نہ اچھُوت۔ سیاست کو مزید پراگندہ نہ کیا جاۓ۔

مصنف کے بارے میں