عمران خان صبح دوپہر شام جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا ان سے بڑا کوئی دشمن نہیں, کاش آپ گھڑی چوری نہ کرتے: مصطفیٰ کمال 

عمران خان صبح دوپہر شام جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا ان سے بڑا کوئی دشمن نہیں, کاش آپ گھڑی چوری نہ کرتے: مصطفیٰ کمال 
سورس: File

کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان پر شدید تنقید کی ہے ۔کہتے ہیں عمران خان صبح دوپہر شام جھوٹ بول رہے ہیں ۔خان صاحب کا ان سے بڑا دشمن کوئی نہیں ہے۔ کاش آپ گھڑی چوری نہ کرتے ۔ آپ کے اس عمل سے میں بطور پاکسستانی شرمندہ ہوں۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  عمران خان  بین الاقوامی میڈیا پر اداروں کے خلاف  بولتے ہیں۔  عمران خان نے سائفر کے معاملے پر قوم سے غلط بیانی کی ۔عمران خان نے ہر معاملے پر غلط بیانی سے کام لیا ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو اچھے کاموں کی ترغیب دیں۔عمران خان کے کہنے پر لندن میں نوازشریف کے گھر کے سامنے  مظاہرے کیے جاتے ہیں ۔کیاریاست مدینہ میں لوگوں کو غیر مناسب زبان کے استعمال   کے لیے کہا جاتا تھا؟ 

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے۔عمران خان  کہہ رہے ہیں کلمہ پڑھنے کے بعد بندہ آزاد ہوجاتا ہے۔ عمران خان 14 سال سے مسلسل   ٹی وی پر ہیں۔ حق اور سچ کو وقت پر بول دینا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں