اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ، 4 فوجی ہلاک

اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ، 4 فوجی ہلاک
سورس: File

دمشق : اسرائیل کی جانب سے شام پر فضائی حملہ کیا گیا ہے جس سے 4 شامی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ 

شامی میڈیا کے مطابق بحریہ روم سے شامی حدود پر فضائی در اندازی کی گئی ۔ شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت حملوں  کا جواب دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے میزائل حملوں سے شامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں