پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

ابو ظہبی: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے 209 رنز کا ہدف ڈبییو کرنے والے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 43ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے 50 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 59 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈک ویلا 18 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے، سری لنکا کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی چندیمل تھے جو 19 رنز بنا کر 102 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے تاہم اس کے بعد سری لنکن بلے بازوں کی لائن لگ گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر 5 شکار کیئے جب کہ شاداب خان نے 2 ،محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آو¿ٹ ہوا۔
پاکستانی اننگز کے آغاز میں فخر زمان اور ڈیبیو کرنے والے امام الحق نے 75 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم فخر زمان 29 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد پچھلے دونوں میچز کے سینچری میکر بابراعظم بیٹنگ کے لیے آئے اور امام کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ 30 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔
امام الحق نے قومی ٹیم میں اپنی سلیکشن پر ہونے والے تنقید کا جواب پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بناکردیا اور محمد حفیظ کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا جب کہ 89 رنز پر وہ وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی البتہ خوش قسمتی سے کیپر وہ کیچ تھامنے میں ناکام رہے اور انہیں ایک اور موقع ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے امام الحق نے سنچری بنا ڈالی مگر اگلی ہی گیند پر وہ پویلین لوٹ گئے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ محمد حفیظ 30 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔