پاکستان نے جامع اور بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کو شکست دی، اعزاز چوہدری

پاکستان نے جامع اور بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کو شکست دی، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی رکن الیزبتھ وارن سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے افغانستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اعزاز چوہدری نے بتایا پاکستان کے سرحدی علاقوں سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جامع اور بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کو شکست دی ہے ۔ افغانستان میں امن سیاسی عمل اور افغان قیادت کی مدد سے ممکن ہے۔

سینیٹر الیزبتھ وارن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا  اور دہشت گردوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں