کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔

فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا جبکہ دہشت گردوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا تھا۔ کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں