نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی

نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نیب ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت میں پہنچی تو انہوں نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز اور کیپٹن ( ر) صفدر پر فردِ جرم عائد کر دی ہے  .مریم نواز کے وکیل نے کہاکہ جب تک تمام دستاویزات نہیں دی جاتیں سماعت روکی جائے ۔شامل تفتیش 3افراد کے بیانات کی کاپی نہیں دی گئی  جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ  ملزمان پر آج ہی فرد جرم عائد کی جائے۔سپریم کورٹ نے والیم 10 نہیں دیا یہ لوگ کارروائی کو روکنا چاہتے ہیں ۔

قبل ازیں  مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں ۔جہاں وفاقی وزرا طارق فضل چودھری اور مریم اورنگزیب نے ان کا استقبال کیا مریم نواز کے ساتھ طلال چوہدری بھی احتساب عدالت پہنچ گئیں ہیں جبکہ کیپٹن صفدر بھی تھوڑی دیر کے بعد  احتساب عدالت پہنچے ۔نیب ریفرنسز میں مریم نواز پر 3 جبکہ کیپٹن(ر) صفدر پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہیں۔مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت پہنچی ہیں جہاں میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا ۔

احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے گرد جمع ہے ۔احاطہ اور کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کے داخلے کے لیے خصوصی فہرستیں تیار کی گئیں تھی  اور وکلا اور (ن) لیگی رہنماؤں سمیت15 افراد کوعدالت میں داخلے کے پاسز دیے گئے .پولیس نے محسن شاہنواز رانجھا کو احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت دےدی.کچھ وکلا کو احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی جب کہ اور سماعت بھی ملتوی کردی گئی تھی۔