بلیو وہیل گیم کوپاکستان میں اسنیپ چیٹ کے ذریعے کھیلے جانے کا انکشاف

بلیو وہیل گیم کوپاکستان میں اسنیپ چیٹ کے ذریعے کھیلے جانے کا انکشاف

لاہور:بلیو وہیل گیم دنیا کا خطرناک ترین کھیل بن گیا۔ جس میں مختلف ٹاسک دیئے جاتے ہیں۔اور اختتام خودکشی پر ہوتا ہے پاکستان میں اسنیپ چیٹ کے ذریعے اس گیم کھیلنے کے لئے ٹاسک دئے جارہئے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کے ذریعے اب تک تو لوگ اپنے پیغامات شئیر کرتے تھے اور انہیں مٹا دینے کی بھی سہولت ہوتی ہے اس ایپ میں تصاویر اپ لوڈ کرنا،یا وڈیوز اور سب مقررہ وقت کے بعد ڈلیٹ ہو جاتا ہے ۔لیکن پاکستان میں خطرناک گیم بلیو وہیل بھی اسی کے ذریعے کھیلی جا رہی ہے

گیم کھیلنے والے کو ہلکے پھلکے ٹاسک دیے جاتے۔آہستہ آہستہ یہ ٹاسک خطرناک ہوتے جاتے ہیں جیسا کہ بلیڈ مارنا ، کسی اونچی عمارت پر سے ٹانگیں لٹکا کر بیٹھنا،آخری ٹاسک میں آپ کو خود کشی کرنے کا کہا جاتا ہے۔ اس گیم کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک بیس ممالک کے دو سو کے قریب لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں