نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آئیں گے: مریم نواز

 نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آئیں گے: مریم نواز

 اسلام آباد:مریم نواز شریف نے  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا کہ سسلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آئیں گے ۔انہوں نے کلثوم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی کیمو ہوئی ہے۔اب ان کی صحت میں بہتری ہے ۔
مریم نواز نے  اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں اصل ڈان میڈیا والے ہیں ۔ مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سےسوال کرتے ہوئے کہا کہ  آپ لوگ کھڑے رہیں گے؟تو میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ جی ہم لوگ کھڑے رہیں گے کیونکہ ہمیں آواز نہیں آتی ۔مریم نواز نے  مسکراتے ہوئے جواب میں  شاباش کہا ۔دوران سماعت مریم نواز تسبیح پڑھتی رہیں۔