آج فرد جرم احتساب کےنظام پر لگنے جارہی ہے، طلال چودھری

آج فرد جرم احتساب کےنظام پر لگنے جارہی ہے، طلال چودھری

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ یہ کس طرح کا احتساب ہو رہا ہے ؟  نواز شریف مقبول لیڈر ہیں صرف اس لیےان سےخاص سلوک کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کس بات کا احتساب ہورہا ہے، کیا پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے اور سی پیک یہاں لانے کا احتساب ہورہا ہےطلال چوہدری نے کہا کہ یہ سب انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے ورنہ آمریت کے دور میں بھی عبوری ریفرنس پر فرد جرم نہیں عائد کی گئی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عدالتی تاریخ میں بھی پہلی مرتبہ نوازشریف کے کیس میں یہ چیزیں ہورہی ہیں، فرد جرم قانون کے مطابق عبوری ریفرنس پر عائد نہیں ہوسکتی اور 7 دن کے بغیر بھی عائد نہیں ہوسکتی۔آج فرد جرم احتساب کےنظام پر لگنے جارہی ہے۔نظام عدل پر غیرقانونی فرد جرم لگنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے بے ڈھنگے حسابوں سے ملک کا نقصان ہوا ہے۔