نواز شریف نے نیب کورٹ میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کر دی

نواز شریف نے نیب کورٹ میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کے لئے نواز شریف نے نئی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ میں ریفرنسز کیخلاف درخواست دی ہوئی ہے کہ 3 ریفرنسز کو ایک میں تبدیل کیا جائے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔

یاد رہے نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں تاہم نیب قوانین کی شق 17 سی کے تحت ملزم کے پیش نہ ہونے کے باوجود فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس میں نامزد ملزم ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں