امام الحق عینک پہن کر ون ڈے ڈیبیو کرنے والے واحد ایشیائی کرکٹر بن گئے

امام الحق عینک پہن کر ون ڈے ڈیبیو کرنے والے واحد ایشیائی کرکٹر بن گئے

ابوظہبی :امام الحق کی ایسی خصوصیت جو آج تک کس ایشیائی کھلاڑی کو نصیب نہ ہوئی،امام الحق عینک پہن کر ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے واحد ایشیائی کرکٹر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے والے امام الحق کے حوالے سے پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ امام الحق عینکیں پہن کر ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے واحد ایشیائی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز کسی ایشیائی کرکٹر کو حاصل نہیں ہوا۔

امام کا مزید کہنا تھا کہ میں جب آئوٹ ہو کر آیا تو کپتان سرفراز احمدنے مجھے اس بارے میں بتایا۔ امام الحق نے ڈیبیوسنچری کا کریڈٹ محمد حفیظ کو دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی نے میچ سے قبل مجھے گرین کیپ بھی دی،یہاں تک کہ ہماری فیلڈنگ کے دوران بھی انھوں نے یہ کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم ضرور سنچری بنا ئوگے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کے دوران میں تھکن کا شکارہوا تواس وقت بھی انھوں نے میری ہمت بڑھائی اور مذاقا کہا کہ اگر تم غلط شاٹ کھیل کر آٹ ہوئے تو تمہیں جوتے پڑیں گے۔

امام الحق نے کہا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی کوئی نہیں لیکن وہ یونس خان کی خوبیوں کے قائل ہیں۔یونس خان کا انہماک غیرمعمولی محنت، کھیل سے دیانت داری اور وقت کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔ ان کی یہ باتیں مجھے پسند ہیں۔

موجودہ ٹیم میں شعیب ملک جس طرح ہر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے۔واضح رہے کہ امام الحق ان چند کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو عینک لگا کر کھیلتے ہیں ان کی بائیں آنکھ کا نمبر ٹو پوائنٹ سیون فائیو ہے جبکہ دائیں آنکھ کا نمبر ون پوائنٹ سیون ہے۔