ایک دن اس احتساب کا بھی احتساب ہو گا : مریم نواز

ایک دن اس احتساب کا بھی احتساب ہو گا : مریم نواز

اسلام آباد: اسلام آباد میں فردِ جرم لگنے کے بعد  احتساب عدالت کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں امید اور حوصلے کیساتھ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔آئین ،قانون اور عدالتوں کے احترام میں یہاں آئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ ہم ہر دفعہ حاضرہوئے اور زنجیر عدل ہلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار عدالتوں کا سامنے نہیں کر رہے یہ عدالتیں میرے نئی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سب اداروں کی عزت ہو گی تو کسی کو اعتراض نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس احتساب کا بھی احتساب ہو گا ۔

پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے  اختلافِ رائے ہو سکتا ہے لیکن اختلاف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی پارٹی کے لیڈر ہیں اور انہی کی پارٹی ہے ۔ پوری پارٹی ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔