گورنر سندھ مریم نواز کے سمدھی کے گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر برہم

گورنر سندھ مریم نواز کے سمدھی کے گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر برہم

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اپنے سمدھی چودھری منیر کے گھر پہنچیں تو ان سے ملنے کیلئے لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تاہم صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کو ملنے ان کے سمدھی کے گھر پہنچے تو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی .

مریم نواز کو معاملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو گورنر سندھ محمد زبیر کو لینے کیلئے بھیجاجس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی لیکن اپنے ساتھ پیشے آنے والے اس واقعے پر گورنر سندھ کافی برہم نظر آئے۔

یاد رہے آج قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے حوالے سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں