سعودی عرب میں نواسے نے نانی کو بھیڑیئے سے بچالیا

سعودی عرب میں نواسے نے نانی کو بھیڑیئے سے بچالیا

طائف: طائف کمشنری کی شمالی تحصیل المحانی کے السوید قریہ میں واقع مکان پر بھیڑیئے نے 70سالہ خاتون پر حملہ کردیا تھا۔

وہ مغرب کی نمازسے جیسے ہی فارغ ہوئی ویسے ہی بھیڑیا حملہ آور ہوا تاہم نواسے نے اپنی نانی کی آواز سنی تو فوری طور پر وہ مسجد سے دوڑتا ہوا گھر پہنچا اور اس نے حملہ آور بھیڑیئے کو لمحوں میں ہلاک کرکے اپنی نانی کو یقینی موت سے بچالیا۔

واضح رہے سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ایسے خونخؤار ناجانور پائے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہر سال زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ متعدد ہلاک بھی ہو جاتے ہیں ،