تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی

مردان:پاکستان تحریک انصاف اپنی وکٹیں گرنے کے بعد پیپلز پارٹی پر جوابی وار کر تے ہوئے  ایک بڑی وکٹ گرادی،28اکتوبر کو جلسہ شمولیت میں بڑا اعلان کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے تحصیل رزڑ میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صوبہ خیبرپختونخوا کے سب سے پہلے ممبر شپ لینے والے ہارون خان کے نواسہ عمران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی جسے ا نہوں نے قبول کر لیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل اسماعیلہ کے وقار باچہ کی کاوشوں کو سرا ہا اور کہا کہ عمران خان تبدیلی کا علم بردار اور اور نئی نسل کیلئے امید کی واحد کرن ہے، جن کے کاز سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔


اس موقع پر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور ہم مفاد پرست سیاستدانوں کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں،عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیکر ثابت کیا کہ و ہی نئی نسل اور نئے پاکستان کا حقیقی خیرخواہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اہم ونظریاتی لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت قوم خصوصاً صوبے کے عوام کیلئے نیک شگون ہے۔