مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں مسائل کی ایک بنیادی وجہ ہے،چین

مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں مسائل کی ایک بنیادی وجہ ہے،چین

بیجنگ: چین نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مزید اقدامات پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ اس تنازعے کے جلد سیاسی حل کے لیے کوشش کی جائے۔

اقوام متحدہ میں چینی مشن کے قائمقام سربراہ وو ہائے تھاو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں مسائل کی ایک بنیادی وجہ ہے۔مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا جلد سیاسی حل فلسطین اور اسرائیل کے بنیادی مفادات میں ہے جبکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے سود مند ہے۔چینی مندوب نے خبردار کیا کہ فلسطین۔اسرائیل صورتحال انتہائی نازک ہے ، اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے باعث تنازعہ شدت اختیار کر چکا ہے اور غزہ میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔چینی مندوب کے مطابق دو ریاستی حل کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں میں بھی اس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چینی مندوب نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں