امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا میچ کے دوران ٹخنہ ٹوٹ گیا

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا میچ کے دوران ٹخنہ ٹوٹ گیا

بوسٹن:امریکہ میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن این بی اے کے میچ میں بوسٹن سیلٹک کا کھلاڑی گورڈن ہیوارڈ اپنے کیریئر کے پہلے ہی بڑے میچ میں ٹخنہ تڑوا بیٹھا۔
تفصیلات لے مطابق اس واقعے نے کلیولینڈ کیویلیئرز کی نئے سیزن کی پہلی کامیابی کو بھی دھندلا دیا۔ اس نے اپنے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیبورن جیمزکے 29 پوائنٹس کی بدولت 99کے مقابلے میں102پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
گورڈن ہیوارڈ بوسٹن سیلٹک کے لئے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہا تھا کہ صرف5 منٹ بعد ہی مخالف ٹیم کا حملہ ناکام بنانے کی کوشش میں اس طرح گرا کہ اس کا بایاںٹخنہ بری طرح مڑ کر ٹوٹ گیا۔ اس صورتحال کی وجہ سے میچ بھی کچھ دیر کےلئے روکنا پڑا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد گورڈن ہیوارڈکو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تاہم دونوں ٹیمیںتقریباً برابر جارہی تھیں۔ آخری مراحل میں سیلٹک کو میچ برابر کرنے کا ایک سنہری موقع ملا لیکن اس سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکااور یوں کلیو لینڈ کیویلئرز نے نئے سیزن کا آغاز فتح سے کیا