مریم نواز دوران سماعت کمرہ عدالت میں تسبیح پڑھتی رہیں

اسلام آباد :احتساب عدالت نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ آج سماعت کے دوران مریم نواز تسبیح پڑھتی رہیں ۔
جب مصیبت آپڑے تو بڑوں بڑوں کو خدا یاد آجاتا ہے ، ایسا تو کئی بار سنا ہے ہے لیکن اس کی سب سے بڑی مثال آج احتساب عدالت میں دیکھے گئی جب کیمرہ کی آنکھ نے مریم نواز کو دورانب سماعت کمرہ عدالت میں تسبیح پڑھتے دیکھا جس کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی۔فاضل جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے پیش ہونے والے نمائندے ظافر خان پر فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کی گئی اور ملزمان کو فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے گئے۔اس دوران مریم نواز کمرہ عدالت میں تسبیح پڑھتی رہیں جس کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔واضح ر ہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران عمران خان بھی تسبیح لے کر عدالت جاتے تھے جبکہ زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ بھی عدالت میں تسبیح پڑھتے رہے ہیں۔