مستونگ: سلطان شہید چوک پر دھماکہ

مستونگ: سلطان شہید چوک پر دھماکہ

مستونگ:بلوچستان کے علاقے مستونگ کے سلطان شہید چوک میں دھماکے کی زد میں آکر5افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس دھماکے میں کسی ہلاکت کی خبر نہیں ملی جبکہ 5افراد زخمی ہوئے ہیں اور 4دکانوں اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دھماکہ خودکش تھا کہ ریموٹ ڈیوائس سے کیا گیا تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔