بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں

 بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں

ایودھیا:بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ پہنچے اور مجوزہ رام مندر کی جگہ کو دیکھ کرساریو ندی پر3روزہ دیوالی تقریبات کا آغاز کیا ۔اس موقع پر یوگی نے اعلان کیا کہ 2019 تک ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔

صر ف یہی نہیں یوگی نے ہزاروں افراد سے خطاب میں کہا اسی روز رام لیلا کو یہاں لائے تھے جبکہ وہ 2 اداکاروں کو اور رام لیلا کے لباس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں لائے اور کہاکہ رام لیلا کی تقریب منانے پر کسی کواعتراض نہیں ہونا چاہئے۔یوگی نے نہ صرف یہ اعلان کی بلکہ وہ تاج محل کا نام بھی بدلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوگی تاج محل کو تاریخی سیاحتی مراکز کے گائیڈ اور سیاحتی مقامات کی فہرست سے بھی نکال چکے ہیں جبکہ اس سے پہلے بی جے پی کے رہنما ونے کٹیارنے لکھن میں ایک تقریب کے دوران کہا تاج محل ہندں کا مندر تیجو محل تھا۔