بینظیر ہسپتال کی فری ادویات مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف

بینظیر ہسپتال کی فری ادویات مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف


راولپنڈی:بے نظیرہسپتال میں ادویات کھلی مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کے انکشاف پر ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی، کرپٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔


اطلاعات کے مطابق ہسپتال کے سٹاف کی جانب سے اعلیٰ حکام کو نامعلوم درخواست لکھی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ ہسپتال کی لاکھوں روپے کی ادویات ہفتہ میں چوری کرکے باہر مارکیٹ میں بیچی جارہی ہیں ۔ درخواست میں کرپٹ مافیا کے ناموں کی بھی نشاندہی کی گئی تھی تاہم وہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آسکے ۔


صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو لکھی جانیوالی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کرپٹ مافیا کی انتظامیہ کے بااثر افراد کی جانب سے یوں پشت پناہی جاری رہی تو پھر صحت کے شعبے میں زوال کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا۔درخواست جانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کھلی مارکیٹ میں ادویات بیچنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا اور ابتدائی طور پر چھ ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان کیخلاف اگلے ہفتے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا جائے گا۔