آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

 آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورہ کے دوران کہا کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے بچاؤمیں آرمی میڈیکل کورکاکردارقابل تعریف ہے

آرمی چیف نے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوکرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کورکے بیج لگائے۔ سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ آصف ممتازسکھیرا بھی اس موقع پرموجود تھے