ترکی میں 37 سال غلط سمت میں نماز کی ادائیگی

ترکی میں 37 سال غلط سمت میں نماز کی ادائیگی
1981 میں مسجد کی تعمیر کے وقت اس کی محراب بنانے میں غلطی ہوئی ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ترک میڈیا

انقرہ: ترکی کی ایک مسجد میں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے اور نئے امام نے غلطی کی نشاندہی کی۔ترکی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ ارٹون کے ایک گاؤں میں گزشتہ سال تعینات ہونے والے نئے امام عیسٰی کایا نے اس غلطی کو نوٹ کیا اور مقامی مفتی سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔


اس کے بعد حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ 1981 میں مسجد کی تعمیر کے وقت اس کی محراب بنانے میں غلطی ہوئی ہے۔دوسری جانب نمازیوں کی غلطی کی نشاندہی پر مثبت رائے کا اظہار کیا گیا۔