قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید
کیپشن: احتجاج کی کال کے سبب سری نگر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے قابض بھارتی فوج نے بونیار کے علاقے کے محاصرے کے دوران نوجواںوں کا جعلی مقابلے کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

سری نگر سمیت وادی بھر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل پر احتجاج کیا جائے گا تاہم قابض انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ کردیں۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کی کال کے سبب سری نگر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔