اگر میں نے 10 سال قبضے کیے تو پکڑا کیوں نہیں، علیم خان

اگر میں نے 10 سال قبضے کیے تو پکڑا کیوں نہیں، علیم خان
کیپشن: پرویز الٰہی کے خلاف باتیں کرنے والے احتجاج کرنا پی ٹی آئی سے سیکھیں، علیم خان۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ چوروں کے ساتھ نرم رویہ نہیں ہو گا اور ہر ایک کمپنی میں اسکینڈل ہے آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے۔ 10 سال ن لیگ کی حکومت تھی میں قبضہ گروپ تھا کتنے کیس مجھ پر بنائے گئے۔ اگر میں نے 10 سال قبضے کیے تو پکڑا کیوں نہیں۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ اب حمزہ شہباز جا کر قبضوں والی زمینیں دکھائیں ورنہ ان کے خلاف مقدمات کروں گا اور پیراگون سٹی قبضہ کس نے کیا ایل ڈی اے سٹی کیوں نہیں بنا یہ بتایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف باتیں کرنے والے احتجاج کرنا پی ٹی آئی سے سیکھیں۔ کھانا پانی اور کنٹینر بھی ہم دیں گے ذرا لوگ تو لا کر دکھائیں۔

علیم خان نے بتایا کہ مجھ سے منسوب جس ہاوسنگ سوسائٹی کا نام لیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خدا کا خوف کریں جھوٹی خبر نہ دیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اب چوروں کے ساتھ نرم رویہ نہیں ہو گا۔