میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا ؟ سرفراز احمد نے ایسی بات کر دی کہ ۔۔۔!

میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا ؟ سرفراز احمد نے ایسی بات کر دی کہ ۔۔۔!
کیپشن: فائل فوٹو

ابوظہبی: قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں اور انشاءاللہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 میں کھیلوں گا،ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ فخرزمان اورمیری پارٹنرشپ ہی گیم کا ٹرننگ پوانٹ تھا اوراس سے ہماری پوزیشن بہت مستحکم ہوئی اسی وجہ سے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد عباس کے حوالے سے قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ محمد عباس کی لائن اور لینتھ بہت اچھی ہے اور یہ سامنے سے ہٹ کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں فخرزمان نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور 50 ،50 سے زائدرنز کی اننگز کھیلی،

سرفراز احمد کا کہناتھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے صرف موقع دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس سے ٹیم کو حوصلہ ملا ہے ،کوشش کروں گااپنی پرفارمنس کو جاری رکھوں،ٹی 20 کے حوالے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ آسٹریلیاکیخلاف ٹی 20 میں کامیابی کیلئے ٹیم کو اچھا کھیلنا ہوگا۔